منگلورو:6/جولائی (ایس اؤنیوز)پیشہ سے ڈاکٹر اور ساحلی علاقے میں ایک ماہر تعلیم اور سماجی کارکن کی حیثیت سے اپنا تعارف رکھنے والے ڈاکٹر یوٹی افتخار علی کو ریاستی کانگریس کمیٹی کے شعبہ گریجویٹ اور اساتذہ کا دکشن کنڑا ضلع کا صدر نامز د کرتے ہوئے ریاستی صدر کے بی رام لنگپا نے حکم جاری کیا ہے۔
راجیو گاندھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس بنگلورو کے سنیٹ ممبر کی حیثیت سے تعلیمی میدان میں کافی تجربہ رکھنے والے افتخار علی کو گریجویٹ اور اساتذہ کے درمیان سکیولرزم اور کانگریس کو مستحکم کے سلسلے میں مضبوط قدم اٹھا تے ہوئے نامزد کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ کئی ایوارڈ جیتنے والے افتخار علی سماجی میدان میں خاموش سپاہی کی طرح مصروف عمل ہیں۔ ان کے سماجی خدمات سے بہت کم لوگ متعارف ہیں ، جب کہ حکومت نے انہی خدمات کو دیکھتے ہوئے انہیں مختلف عہدوں پر نامزد کرتی رہی ہے۔ خیال رہے کہ افتخار علی ، ریاستی کابینہ کے وزیر یوٹی قادر کے بھائی ہیں۔